ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / قصیم میں خاتون کو غیر اخلاقی اشارے کرنے والا سعودی شہری گرفتار

قصیم میں خاتون کو غیر اخلاقی اشارے کرنے والا سعودی شہری گرفتار

Sat, 30 Jan 2021 18:13:01  SO Admin   S.O. News Service

ریاض، 30/جنوری (آئی این ایس انڈیا) سعودی عرب کے صوبے قصیم میں پولیس کے میڈیا ترجمان لیفٹننٹ کرنل بدر السحیبانی کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش میں آنے والی وڈیو کی تصدیق کے بعد ایک شخص کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔

وڈیو میں مذکورہ شخص ایک نزدیکی گاڑی میں موجود خاتون ڈرائیور کو حیا سوز اور غیر اخلاقی اشارے کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ مذکورہ شخص نے اپنی اس وڈیو کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا تھا۔ یہ ہراسیت کے انسداد کے نظام کے تحت مجرمانہ کارروائی ہے۔

متعلقہ سیکورٹی اداروں نے اس حرکت کے مرتکب شخص کی شناخت کا تعین کر کے اسے پکڑ لیا۔ یہ شخص سعودی شہری ہے جس کی عمر 20 برس کے قریب ہے۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد اس شخص کو سرکاری استغاثہ کی شاخ کے سامنے پیش کر دیا گیا۔


Share: